تلنگانہ میں سوائن فلو سے مزید 5افراد کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد 32ہوگئی

حیدرآباد:(یواین آئی)تلنگانہ میں سوائن فلو سے اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران اس سے پانچ اموات ہوئیں۔اتوار کو ایک ہی دن میں تین افراد کی موت ہوئی جبکہ پیر کو دو اموات ہوئیں۔ضلع رنگاریڈی کے ناگارم کی خاتون کئی دنوں سے شدید بخار سے متاثر تھی جس کے سبب اس کو یشودھا اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اس کے معائنہ پر اس کو سوائن فلو کا پتہ چلا۔اس خاتون کو بعد ازاں 20ستمبر کو بہتر علاج کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ سوائن فلو سے مریال گوڑہ کی ایک شخص کی عثمانیہ اسپتال میں موت ہوگئی۔اس کو 24ستمبر کو اس مرض کی علامات کے ساتھ عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ مزید کئی افراد سوائن فلو سے متاثر ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five more succumb to swine flu toll touches 32 in telangana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply