کیرل میں پوتنگل مندر کی انتظامیہ کے پانچ روپوش اراکین کی خودسپردگی

کولم: یہاں پوتنگل دیوی مندر کی ، جہاں گذشتہ شب بھیانک آتشزدگی سے 109افراد ہلاک اور400زخمی ہو گئے تھے، منتظمہ کمیٹی کے روپوش پانچ اراکین نے منگل کی صبح خود سپردگی کر دی۔مندر ٹرسٹ کے صدر جے لال، سکریٹری جے کرشنا کٹی، شو پرساد، سریندر پلئے اور روندرن پلئے نے پولس کو مطلع کیا کہ وہ خود کو پولس کے حوالے کرنا چاہتے ہیں ۔
یہ اطلاع دے کر وہ پراوور کے قریب کپل میں واقع ایک مندر کے باہر پہنچے اور خود کو گرفتار کرا لیا۔یہ پانچوں کیرل کی تاریخ میں مندروں میں ہونے والے بدترین سانحات میں سے ایک کہے جانے والے اس سانحہ کے بعد سے ہی روپوش ہو گئے تھے۔اس سے قبل گذشتہ شب پوتنگل مندر کے ہی قریب واقع ایک دوسرے مندر کے باہر دھماکہ خیز مواد سے بھری تین کاریں ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ لیکن تحقیقات کے بعد ایڈیشنل پولس کمشنر اننت کشن نے بتایا کہ یہ پٹاخے ہی تھے جو حادثہ کے باعث استعمال نہیں ہو سکے۔
دریں اثنا اتوار کو علی الصباح لگنے والی بھیانک آگ کی،جس میںکم از کم109افراد ہلاک اور386زخمی ہو گئے، تحقیقات کی ذمہ داری کرائم برانچ کو سونپ دی گئی۔اس کے ساتھ ہی آتش بازی کا ٹھیکہ لینے والے ٹھیکیدار کے خلاف بھی کیس درج کر لیا گیا اور جن پانچ افراد نے آتش بازی کی انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five members of puttingal temples managing committee surrender in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply