کار حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت

جے پور:راجستھان کے ادے پور ضلع کے بیکریا تھانے میں کل دیر رات ایک کارکے پلیا سے ٹکراکر الٹ جانے سے دو معصوم بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک اوردو دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثے میں زخمیوں کو ادے پور کے مہاران بھوپال ہاسپیٹل میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ پولیس کے مطابق مہلوک ستیش شرما اپنی بیٹی پرینکا کا علاج کرانے ادے پور آئے تھے اور یہاں سے واپس پالی جا رہے تھے تبھی رات ساڑھے گیارہ بجے کار کنواری ہائی وے پر ایک پلیا سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں ستیش شرما، ان کی بیٹی پرینکا، دو معصوم بچے رودر اورجگیاسا اور ایک دیگر کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ان کی اہلیہ سویتا اور ایک دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مہلوکین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال میں رکھوایا ہے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ حادثے کا تعلق لوٹ مار سے تو نہیں ہے کیونکہ مرنے والوں کے اشیاء اور موبائیل موقع پر نہیں ملے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five members of a family killed in road accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply