بہار میں5ماؤ باغیوں کو دو سی آر پی ایف اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے جرم میں سزائے موت

مونگیر:بہار میں مونگیرضلع کی ایک سیشن عدالت نے پچھلے لوک سبھا انتخابات کے دوران بارودی سرنگ دھماکہ کرکے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آرپی ایف) کے دوجوانوں کو ہلاک کرنے کے معاملہ میں ہندستان کی کمیونسٹ پارٹی (ماؤنواز) کے پانچ انتہاپسندوں کو آج سزائے موت سنائی ہے۔ ایڈیشنل ضلع اور سیشن جج جیوتی سوروپ سریواستو نے سال 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران بارودی سرنگ دھماکہ اور فائرنگ کرکے سی آر پی ایف کے دو جونواں کو ہلاک کرنے کے الزام ماونوازرتو کوڑا ،بپن منڈل ،ادھک لال پنڈت ،بانو کوڑا اور منو کوڑا کو تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت قصور وار قرار دینے کے بعد یہ سزا سنائی۔
عدالت نے اس سے قبل 22مئی کو ان ماؤنوازوں کو قصور وار قرار دیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق 10 اپریل 2014کو لوک سبھا انتخابات کے دن پولنگ کارکنوں کو لے کر جارہی سی آر پی ایف کی ٹکڑی پر گنگٹا۔جموئی شاہراہ پر گھات لگاکر بیٹھے ماؤنوازوں نے بارددی سرنگ کا دھماکہ کرنے کے بعد اندھادھند فائرنگ کردی تھی۔ انتہاپسندوں کے اس حملے میں فورس کے حولدار سومے گوڑا ور حولدار رویندر کمار رائے سمیت بارہ جوان زخمی ہو گئے تھے۔بعد میں علاج کے دوران سومے اور رویندر زخموںکی تاب نہ لاکر چل بسے تھے۔

Title: five maoists sentenced to death in bihar | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply