بہار میں 5ماؤ باغی گرفتار اسلحہ بارود برآمد

پٹنہ:بہار میں مظفر پور ضلع کے سکرا تھانہ علاقے سے ہفتہ کودیر رات پولیس نے کالعدم تنظیم ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی(ماؤنواز )کے پانچ انتہاپسندوں کو گرفتار کرکے ہتھیار اور دھماکہ خیز اشیا بر آمد کی ہے۔
سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ویویک کمار نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے دیررات چندن پٹی ہائی اسکول کے پیچھے آم کے باغیچے میں گھیرابندی کرکے پانچ ماؤنوازوں کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ماؤنوازوں کے پاس سے ایک پستول ،کچھ کارتوس ،تین ڈیٹونیٹر ،رنگداری مانگنے سے متعلق خط اور تین موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
مسٹر کمار نے بتایا کہ گرفتار ماؤنوازوں میں تین ویشالی ضلع کے رہائشی ہیں اور پوچھ گچھ میں انتہار پسندوں نے رنگداری لینے سے متعلق دھمکی دینے کی بات قبول کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five maoists arrested in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply