اترپردیش کے غازی پور میں سڑک حادثہ میں پانچ مزدورہلاک

غازی پور:اترپردیش میں غازی پور کی قومی شاہراہ غازی پور۔حاجی پور کٹھواں موڑ پر منی ٹرک کے پل سے ٹکرا جانے سے تین خواتین سمیت پانچ مزدوروں کی موت ہوگئی۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ رام کشور ورما نے بتایا کہ کل دیررات بلیا سے ایک منی ٹرک الہ آباد جارہا تھا کہ ایک پلیا کی ریلنگ سے ٹکرا کر پلٹ گیا۔ جس میں چار مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک مزدور کی ،جو شدیدزخمی ہوگیا تھا ،اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
ہلاک شدگان کی شناخت وملا دیوی، بہفی دیوی، شیو کمار، رادھیکا دیوی کے طور پر ہوئی ہے۔پانچوں شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five labourers killed in road accident in up in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply