اجین میں کار پلیا سے ٹکرا کر پلٹ گئی، پانچ کنبھ یاتری ہلاک

اجین(مدھیہ پردیش): مدھیہ پردیش میں اجین ۔بھاؤنگر روڈ پر اس وقت پانچ یاتری بشمول تین خواتین ہلاک اور ایک چھوٹا بچہ شدید زخمی ہوگیا جب ان کی کار جس میںوہ سفر کر رہے تھے ایک پلیا سے ٹکر ا کر پلٹ گئی۔
بدناگر تھانہ کے انسپکٹر گوپال پرمار نے بتایا کہ ہلاک شدگان رتلام شہر کے مقامی کانگریس لیڈر ادیتی دیوسار کے رشتہ دار تھے اور اجین میں چل رہے سمستھہ کنبھ میلے میں شرکت کر کے واپس آرہے تھے۔ ہلاک شدگان میں سے تین 60سالہ پربھا دیوی،60سالہ آشا شرما اور 15سالہ اجے مشرا کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 65سالہ اوشا ڈوگرا اور ڈرائیور فرید اسپتال لے جائے جاتے ہوئے زخموںکی تاب نہ لاکر راستے میں ہی چل بسا۔
زخمیوں میں سے ایک کی، جس کی شناخت 15سالہ رودرکشا دوے کے طور پر ہوئی ہے ، حالت نازک ہے۔اسے بہتر علاج کے لیے اندور ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Title: five kumbh pilgrims killed in road accident | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply