اترپردیش کے بلند شہر میں دو مختلف سڑک حادثوں میں5ہلاک ہلاک، دو زخمی

بلند شہر: اترپردیش میں بلندشہر میں دو مختلف سڑک حادثات میں ایک کمسن بچی سمیت پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔پہلا واقعہ ضلع کے سکندرآباد میں پیش آیا جس میں مخالف سمت سے آنے والیایک پرائیویٹ بس نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس میں دو مردوں اور ایک15سالہ لڑکی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
ان تینوں کی شناخت ارون، چندرپال اور نرملا کے طور پر کی گئی ہے۔ضلع کے ہی احمد گڑھ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں موٹرسائیکل سوار دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ گڑگاؤں کا رہائشی رویندر (34) اشوک (16) کے ساتھ کل رات مرادپور میں اپنے رشتہ دار کے یہاں آیا تھا۔
وہاں اشوک کو لے کر وہ اپنے سالے گریش اور چندرپال کے ساتھ ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر شادی کی تقریب میں جا رہا تھا۔ راستے میں جہانگیرآباد کی طرف سے آنے والی ایک پرائیویٹ بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
حادثے میں رویندر اور اشوک کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور گر یش اور چندرپال زخمی ہو گئے۔ موقع پر پہنچی پولس لاش کو قبضے میں لے کر زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرا دیا۔ فرار بس ڈرائیور کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five killed in road mishaps in bulandshahar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply