اترپردیش میں کار ۔کنٹینر کی ٹکر میں ماں باپ و دو بیٹے سمیت پانچ افراد ہلاک

مہوبہ: اترپردیش میں مہوبہ کے شری نگر علاقہ میں آج ہوئے ایک سڑک حادثہ میں کار میں سوار ایک خاتون اور اس کے دو بچوں سمیت پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش سکسینہ نے یہاں بتایا کہ بہار میں لکھیم پور کے چھپریہٹا میں رہنے والے دیواکر کنبہ کے ساتھ کار سے گجرات کے انکلیشور سے گرمیوں کی چھٹیوں میں اپنے گھر جارہے تھے۔ دیواکر گجرات میں ملازمت کرتا تھا۔ کار ڈرائیور پریم کمار گری چلا رہا تھا۔ اس کے بگل میں دیواکر، پیچھے کی سیٹ پر دیواکر کی اہلیہ مایا دیوی اور ان کے دوبیٹے دس سالہ وراٹ اور 12سالہ وشال بیٹھے تھے۔ مسٹر سکسینہ نے بتایا کہ کانپور۔ساگر قومی شاہراہ نمبر۔86پر صبح سری نگر کے گرندا ہنومان مندر کے نزدیک کاراور سامنے سے آرہے کنٹینر کی زبردست ٹکر ہوگئی جس سے کار کے مکمل طورپر تباہ ہوگئی۔ ڈرائیور اور دیواکر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ گاوں والوں نے کار میں پھنسے زخمیوں کو باہر نکالا۔ اسپتال لے جاتے وقت تینوں زخمیوں نے بھی دم توڑ دیا۔ پولیس نے لاشیں پنچنامہ کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five killed in road accident in mahoba up in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply