بہار میں سڑک کنارے سو رہے افراد پرٹرک چڑھ گیا، پانچ ہلاک

مدھوبنی:بہارمیں ضلع مدھوبنی کے لوکہی تھانہ علاقے میں آج صبح ایک ٹرک نے تین خواتین سمیت پانچ افراد کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ نمبر 57 پر نرہیا گاؤں کے نزدیک ایک ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے سورہے پانچ افراد پر ، جن میں تین خواتین اور ایک بچہ شامل ہے،چڑھ گیا۔
اس حادثہ میں4افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ بچہ جو شید زخمی ہو گیا تھا ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ذرائع نے بتایا کہ تمام ہلاک شدگان نرہیا گاؤں کے رہنے والے تھے جو زیادہ گرمی ہونے کے باعث سڑک کے کنارے سورہے تھے۔ پوسٹ مارٹم کےلئے لاشیں مدھوبنی صدر اسپتال بھیج دی گئی ہیں۔حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑکر فرار ہوگیا جسے پولیس نے ضبط کرلیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five killed in road accident in madhubani bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply