اڑ یسہ میں بس ٹریکٹر ٹکر میں 5ہلاک متعدد زخمی

باری پاڑہ: اڈیشہ کے میور بھنج ضلع میں رائے رنگ پور کے پاس آج ہوئے سڑک حادثہ میں 5 افراد ہلاک ، کئی زخمی ہوگئے۔سب ڈویژنل پولس افسر مہون پانی کرواکے مطابق رائے رنگ پور کے پاس کھیرانا جنگل کے نزدیک مسافروں سے بھری ایک بس ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس سے 5 افراد کی موت ہوگئی۔
اس حادثہ کے وقت بس جیشی پورہ سے رائے رنگ پور جاری تھی تمام زخمیوں کو بدام پہاڑ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ پوتے ہی قریبی گاوؤں کے لوگوں نے وہاں پہنچ کر زخمیوں کو بس سے باہر نکالا اور رائے ران پور اسپتال پہنچانا شروع کر دیا۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے ہلاک شدگان کے لواحقین کے لیے دو لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔

Title: five killed in odisha road accident | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: ,

Leave a Reply