بہار میں گھنے کہرے کے باعث سڑک حادثات میں5ہلاک

پٹنہ:گذشتہ روزگھنے کہرے کے باعث بہار کے مختلف اضلاع میں ہوئے الگ الگ سڑک حادثات میں پانچ افراد ہو گئے جبکہ ایک دیگر شخص کی جو شدید زخمی ہوا تھا، حالت نازک ہے۔ سہسرام سے ملی رپورٹ کے مطابق روہتاش ضلع کے شوساگر تھانہ علاقے کے نورسرائے گاؤں کے قریب قومی شاہراہ نمبر2 پر علی الصباح ایک موٹر سائیکل ٹرک کی زد میں آگئی جس میں موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں میں سے دو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔
جبکہ تیسرا بائیک سوار شدید زخمی ہے۔ یہ تینوں سہسرام سے شوساگر جا رہے تھے ۔ ہلاک شدگان کی شناخت ضلع کے شہر تھانہ کے نورگنج محلہ کے رہائشی22سالہ امیر اور20سالہ گڈو کے طور پر ہوئی ہے ۔ حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔ ایک دیگر حادثہ میں پٹنہ ضلع کے کھگول تھانہ علاقے کے ریلوے اوور برج پر آ ہفتہ کو ہی علی الصباح ایک تیز فتارگاڑی کی زد میں آنے سے دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔
پالی گنج میں زبردست دھند کے باعث پل کے نزدیک ایک ٹرک کی زد میں آکر ایک بزرگ کی موت ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین روز سے موسم میں اچانک تبدیلی سے دارالحکومت پٹنہ سمیت ریاست کے زیادہ تر اضلاع پرصبح اور شام دھند کی دبیز چادر تنی رہتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five killed in fog related accidents in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply