اترپردیش کے رائے بریلی ضلع میں اراضی تنازعہ خونریز تصادم میں تبدیل،5ہلاک

رائے بریلی:اترپردیش کے رائے بریلی ضلع کے اونچا ہار علاقہ میں زمینی تنازعہ کی وجہ سے ہوئے تصادم میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اٹورا بزر گ گاؤں کے پردھان رام شری یادو سے اسی گاؤں کے روپیش شکلا کے ساتھ زمین کی وجہ سے جھگڑا ہوگیا تھا اور کل رات روپیش شکلا نے مبینہ طور پر باہری لوگوں کو بلاکر دباؤ بنانے کی کوشش کی مگر باہمی تکرار کے دوران جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ دونوں فریق تشدد پر اتر آئے اور فائرنگ شروع ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پردھان کے اشتعال دلانے پر گاؤں والوں نے کار میں آئے لوگوں کو دوڑا لیا اس دوران کار سوار لوگوں نے فائرنگ شروع کردی جس سے دو لوگوں کی موقعہ پر ہی موت ہوگئی۔اس پر مشتعل گاؤں والوں نے کار میں آگ لگادی جس سے اس میں سوار تین افراد جھلس کر مرگئے۔ سبھی مقتول پڑوسی ضلع پرتاپ گڑھ کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ علاقہ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر بڑی تعداد میں پولیس فورس لے کر موقع پر پہنچے اور صورتحال کو کنٹرول کیا اس دوران گاؤں میں پولیس تعینات کردی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five killed in dispute over cash in ups raebareli in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply