راجستھان کے شہر جیسلمیر میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک، دو زخمی

جیسلمیر: راجستھان کے جیسلمیر میں رات گئے ٹربو اور ٹریکٹر ٹرالی کے آپس میں ٹکرانے سے ایک خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
پولیس کے ذرائع کے مطابق ایک ٹریکٹر مخالف سمت سے آرہے ٹربو گاڑی سے ٹکراگیا۔ اس حادثے میں ٹربو ڈرائیور سمیت ٹریکٹر پر سوار چار افراد کی موت ہو گئی۔
ہلاک شدگان میں ہ پابناسر کا باشندہ ہزار رام، آسو رام، پاونی، گوتم، اور ڈرائیور ھڑمان رام وشنوئی شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے دیگر دو افراد کو جودھپور کے اسپتال میں ریفر کردیا گیا ہے۔ ٹریکٹر میں بیٹھے لوگ شیو تحصیل سے آ رہے تھے جبکہ ٹرک گجرات کے اونجھا جا رہا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five killed in collision of turbo and tractor trolley in jaisalmer in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply