اتر پردیش میں مندر تعمیر پر خونریز تصادم ،سب انسپکٹر سمیت5ہلاک

الہٰ آباد(اترپردیش) :پولس کے مطابق یہاں سے ایکونی گاؤں میں ایک مندر کی تعمیر پر دو خاندانوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے نے ایسی سنگین نوعیت اختیار کر لی کہ پانچ افراد کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ ہلاک شدگان میں ایک سب انسپکٹر بھی ہے جو تعطیل منانے گھر آیا ہوا تھا۔
الہٰ آباد کے پولس انسپکٹر جنرل آر چترویدی نے بتایا کہ رام کیلاش پانڈے اور اس کے پڑوسی شیو سیوک کے گھر والوں میں پرانے مندر کے قریب نئے مندر کی تعمیر پر، جو کہ شیو سیوک کا کنبہ کرا رہا تھا تکرار ہو گئی۔ پانڈے کے بیٹے سریش نے ،جو کانپور میں سب انسپکٹر کے عہدے پر ہے چھٹیاں منانے گھر آیا ہوا تھا ،گرما گرمی کے کے بعد رائفل نکال لایا اور شیو سیوک، اس کے بھائی کشن سیوک اور بھتیجے ومل کو گولیوں سے بھون ڈالا۔
ان ہلاکتوں پر ہلاک شدگان کے گھر والوں نے دیگر گاو¿ں والوں کےساتھ مل کر پانڈے اور سریش کو اس بے رحمی سے مارا پیٹا کہ دونوں باپ بیٹا کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

Title: five killed in clash over temple construction | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply