راجستھان میں کار ٹرک ٹکر ،5ہلاک

جے پور: یہاں موصول اطلاع کے مطابق آج علی الصباح دھولپور ضلع میں ایک سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
پولس ذرائع کے مطابق یہ اندوہناک سانحہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتاری سے جارہے ایک ٹرک نے اچانک بریک لگائے جس کے باعث ٹرک کے ہی پیچھے پیچھے تیز رفتار سے ہی آرہی ایک کار ٹرک کے پچھلے حصے سے بری طرح ٹکرا گئی ۔
ٹکر اتنی بھیانک تھی کہ چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔جبکہ ایک زخمی نے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا۔ تینوں زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five killed in car truck collision in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply