آندھراپردیش میں کار حادثہ ،پانچ ہلاک 6دیگر زخمی

حیدرآباد:آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں ایک سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک اور دیگر6افراد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ،ضلع اننت پور کے گرلادنی منڈل کے کنم پلی موضع میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں اس وقت پیش آیا جب سری سیلم سے تریچی جارہی کار کا اسٹئیرنگ وہیل ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیااور یہ کار روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکر ا گئی ۔
زخمیوں کو فوری طورپر علاج کے لئے اننت پورکے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمیوں میں دو بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروادیاگیا۔ان تمام افراد کا تعلق تمل ناڈو سے ہے۔پولیس نے کہا کہ کار کا ڈرائیور حالت نیند میں تھا اور اس کی لاپروائی کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔کار میں دس افراد سوار تھے۔اطلاعات کے مطابق کئی گھنٹوں تک کار چلانے پر ڈرائیور کی اچانک جھپکی لگ گئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five killed in car accident in ap in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply