راجستھان میں طوفان باد و باراں اور بجلی گرنے سے پانچ ہلاک، فصلیں تباہ

جے پور:حکومت راجستھا کے مطابق رفیاست میں حالیہ طوفان باد و باراں کے دوران بجلی گرنے سے پانچ افراد ہلاک اور تین دیگر جھلس گئے۔علاوہ ازیں کئی اضلاع کے1007دیہات میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ڈزاسٹر منجمنٹ و راحت کے وزیر گلاب چند کٹاریہ نے کہا کہ ضلع کلکٹروں کی جانب سے ارسال کردہ ابتدائی رپورٹوںکے مطابق الور، باران، بھرت پور، بیکانیر، چورو، دھولپور، ہنومان گڑھ، جے پور، جیسلمیر، جالور، جھلاور، جھنجنو، جودھپور، ناگور، پالی، سوائی مادھو پور، سیکر، سروہی، ٹونک اور اودے پور اضلاع کی 54تحصیلوں کے1007گاوؤں میں فصلیں خراب ہو گئیں۔
جن پانچ افراد کی بجلی گرنے سے موت ہوئی ہے ان میں سے چار کے لواحقین کو ضابطہ کے مطابق 4lروپے فی کنبہ کے حساب سے دے دیے گئے ۔پانچویں کو بھی تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد رقم جاری کر دی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five killed during recent hailstorm in raj kataria in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply