گجرات میں آسمانی بجلی گرنے سے 5ہلاک

احمد آباد: گجرات میں مختلف مقامات پر آج بجلی گرنے سے ایک خاتون سمیت کم از کم پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس انسپکٹر بی ایس ویاس نے بتایا کہ ضلع احمد آباد میں بوپل علاقہ کے شیلج میں صبح بجلی گرنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دیگر جھلس گیا۔ بری طرح جھلسے شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت رام سنگھ گوتم (27) کے طورپر ہوئی ہے دیگر دو لوگوں کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی ہے۔
دیگر واقعات میں ضلع احمد آباد میں سانند علاقہ کے پیپل گاوں میں صبح کھیت میں کام کررہی منیشا بین مانا بھائی (18) کی بجلی گرنے سے موت ہوگئی۔ اسی طرح ضلع موربی کے ٹنکا را علاقہ میں صبح ہیتانا ڈیم کے نزدیک ہیتانا گاوں میں رہنے والے لیلا بھائی بھورابھائی (26) کی بجلی کی زد میں آجانے سے موت ہوگئی اور ایک دیگر جھلس گیا جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس برس بارش سے متعلق واقعات میں مرنے والوں کی تعداد تقریباََ65تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ چار دنوں میں تقریباََ20افراد کی موت ہوئی ہے جن میں سے سریندر نگر ضلع میں سب سے زیادہ چھ افراد کی موت ہوئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five killed by lightning strike in gujarat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply