راجستھان میں نمک سے بھرا ٹرک کار پر الٹ گیا،پانچوں کار سوار ہلاک

جے پور: راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے چومو ہاؤس کے قریب اتوار کی صبح ایک چلتی کارپر نمک کے بوروں سے لدے ایک ٹرک کے پلٹ جانے سے کار میں سوار پانچ افراد کی موت ہو گئی۔حادثے میں چار افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ ایک نے سوائی مان سنگھ اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑا۔ مرنے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں اور سب ایک ہی خاندان کے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ پیر کی صبح تقریبا پانچ بجے پیش آیا۔ٹرولا کے پلٹنے سے وہاں سڑک پر نمک کی بوریاں بھی بکھر گئیں۔
حادثے کے بعد صبح کی سیر پر نکلے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر موقع پر پہنچی پولیس نے کرین کی مدد سے ٹرک کو کاٹاگیا۔ کار ٹرک کے نیچے بری طرح پچک گئی تھی اور اس میں سوار پانچ افراد میں سے ایک نوجوان کی سانس چل رہی تھی۔ پولیس نے بڑی مشقت کے بعد گاڑی میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا اور زخمی نوجوان کو سوائی مان سنگھ ہسپتال بھجوایا جہاں اس نے علاج کے دوران د م توڑ دیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ابھی نہیں ہو پائی ہے اور لاشوں کوہسپتال کے مردہ گھرمیں رکھوادیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔پولیس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five killed as overloaded truck falls on car in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply