ہماچل پردیش میں بس کھائی میں جا گری،5ہلاک 9زخمی

شملہ:ہماچل پردیش کے کلو میں منگل کی صبح ہماچل پردیش روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس گہری کھائی میں گر گئی جس میں5افراد ہلاک اور 9 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ بس کلو سے باغی پلاہ جا رہی تھی کہ خان ناگ کے پاس مشنو میں ایک مسافر کو اتارنے کے لئے رکی اور ابھی وہ مسافر اتر ہی رہا تھا کہ بس لڑھک گئی۔ بس میں 17 مسافر سوار تھے ۔
پولس افسر بلدیو ٹھاکر نے بتایا کہ کلو سے 90کلومیٹر کی دوری پر اوت لوہری روڈ پر خان ناگ کے قریب بس روکنے کے بعد بس کا ڈرائیور بس سے اتر کر کنڈکٹر کے ساتھ باہر کھڑا تھا کہ بس خود بخود رینگنے لگی اور جب تک کوئی کچھ سمجھ پاتا وہ سڑک سے پھسل کر کھائی میں گر گئی۔حکام کے پہنچنے سے پہلے ہی مقامی باشندوں اور قریب ہی واقع ایک اسکول کے طلبا نے بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five killed as himachal bus falls into gorge in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply