مدھیہ پردیش میںکار ۔ٹرک میں پانچ افراد ہلاک ،پانچ زخمی

شوپوری: مدھیہ پردیش کے شوپوری ضلع کے سبھاش پورا تھانہ علاقہ کے ?لودھرا پھاٹک کے نزدیک آج صبح ایک کار اور ٹرک کے آپس میں ٹکر ہوجانے سے کار میں سوار پانچ افرادہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بھنڈ سے گجرات جا رہی لگڑری کار کی آگرہ ممبئی قومی شاہراہ کے کلودھرا پھاٹک کے نزدیک مخالف سمت سے آ رہے ایک ٹرک سے زبردست ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں ڈیڑھ سال کی ایک بچی سمیت پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے جنہیں ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ان میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ کارمیں سوار سبھی افراد بھنڈ کے رہنے والے ہیں، جو کسی کام سے گجرات جا رہے تھے۔ فی الحال مہلوکین کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجوا دیا ہے۔ واقعہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار بتایا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five killed as car collides with truck in madhya pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply