ہاپوڑکے پلکھوامیں ٹرین کی زد میں آکر پانچ افراد ہلاک

ہاپوڑ: اتر پردیش کے ضلع ہاپوڑکے پلکھوامیں ٹرین کی زد میں آکر پانچ افراد ہلاک اور2 شدید زخمی ہو گئے۔ میڈیا خبروں کے مطابق دہلی سے فیض آباد کو جانے والی پدماوت ایکسپریس پلکھوا میں رات کے قریب ساڑھے نو بجے روکی، اس کے کچھ دیر بعد روزانہ سفر کرنے والے مسافر ٹرین سے اتر کر ریلوے لائن پار کررہے تھے تبھی دوسری طرف سے آرہی ایک ایکسپریس ٹرین کی زد میں آ گئے۔
اس حادثہ میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی اور دو لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے میں مرنے والوں کی شناخت وجئے، آکاش، عارف، سلیم وسمیر کے طور پر ہوئی ہے۔
حاوثہ کے بعد علاقے میں ہلچل پیدا ہوئی گئی ، اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر گاو¿ں والوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ انہوں نے ٹریک کو گھیرہنگامہ کر دیا، بھاری تعدا میںد وہاں پہنچی پولس نے انہیں بمشکل ٹریک سے منتشر کیا۔

Title: five killed after being run over by locomotive in up | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply