اڑیسہ میں بس گہرے کھڈ میں جا گری، 5ہلاک50زخمی

بھونیشور:اڑیسہ کے ضلع انگل میں تکدا کے نزدیک نیشنل ہائی وے۔55 پر بنے پل سے ایک بس 20فٹ گہرے کھڈ میں جاگری ۔جس میں کم ا زکم پانچ مسافر ہلاک اور 50 سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔
انگل ضلع کی پولیس سپرنٹنڈنٹ کویتاجالان نے بتایا کہ بس میں 60 افراد سوار تھے اور جب یہ حادثہ ہوا اس وقت بس انگل سے اتھمالک جا رہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اسپتال اور انگل کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزیر اعلی نوین پٹنائک نے اس واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہل خانہ کے لئے دو دو لاکھ روپے کے معاوضہ کا اعلان کیا۔
زخمیوں میں سے20کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ اس ضلع میں گذشتہ دو ماہ کے دوران یہ دوسرا بڑا سڑک حادثہ ہے ۔ اس سے قبل9ستمبر کو ایک اور پرائیویٹ بس حادثہ کا شکار ہوئی تھی جس میں 19مسافر ہلاک اور25سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five killed 40 injured in odisha bus mishap in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply