دہلی کے اوکھلا علاقہ میں آتشزدگی،5ہلاک

نئی دہلی:دہلی کے اوکھلا علاقہ میں چائے کی دوکان پر سلینڈر پھٹنے سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں تین خواتین، ایک مرد اور ایک چھ سالہ بچی شامل ہے۔ دہلی فائر سروس کے ایک افسر نے کل رات بتایا کہ رات دس بجے اوکھلا میں چائے کی دوکان میں گیس سلینڈر پھٹنے کی خبر ملی تھی۔ آگ بجھانے والی 5 گاڑیاں وہاں بھیجی گئیں اور پونے گیارہ بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔
کل ملاکر 9 افراد جل گئے تھے انہیں ای ایس آئی اور صفدر جنگ ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ 5 افراد نے دم توڑ دیا اور باقی کا علاج چل رہا ہے۔ دریں اثنا پولیس جانچ کررہی ہے کہ اس حادثہ کا سبب کیا تھا۔واقعہ یوں بتایا جاتا ہے اس علاقہ میں ایک شادی کی تقریب کے لیے لوگ جمع تھے کہ قریب ہی واقع دو جھگیوں میں آگ لگ گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five killed 4 injured in cylinder blast at okhla in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply