جھارکھنڈماروتی کار سریوں سے بھرے ٹریلر سے ٹکرا گئی، 5ہلاک

گریڈیہہ(جھارکھنڈ)جھارکھنڈ میں ضلع گریڈیہہ کے ڈمری تھانہ علاقہ میں آج صبح بھیانک سڑک حادثہ میں ایک کار میں سوار پانچ افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ یہ سانحہ اس وقت پیش آیا جب قومی شاہراہ نمبر دو پر ڈمریا ٹانڈ کے نزدیک سریوں سے لدے ٹریلر میں پیچھے آنے والی ایک ماروتی کار ٹکرا گئی۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ پانچ افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔جبکہ ایک خاتون سمیت تین دیگر زخمی ہوگئے۔ ان میں سے بھی ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ہلاک شدگان میں پریتم منا، وومن منا کے نام کی توثیق ہوئی ہے جبکہ تین دیگر کی شناخت ابھی نہیں ہوپائی ہے۔ زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہلاک شدگان اور زخمی تمام مغربی بنگال کے مدنا پور ضلع سے بہار کے گیا میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے جا رہے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five killed 3 injured in giridih road accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply