اتر پردیش کے شہر مین پوری میں ٹریکٹر ٹرالی پلٹنے سے5 ہلاک

مین پوری: اترپردیش میں مین پوری کے ایلاؤعلاقے میںبدھ کی شب ایک ٹرالی پلٹنے سے پانچ لوگوں کی موت ہو گئی اور دیگر 12 زخمی ہو گئے۔ پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کشنیعلاقہ کے کمکول میلے میں پرچم چڑھا کر کچھ د یہی باشندے ٹریکٹرٹرالی سے گاؤں کی طرف واپس آ رہے تھے۔
ایلاؤ تھانہ کے نزدیک ان کی ٹرالی اچانک بے قابو ہوکر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو لوگوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں کئی لوگوں کی حالت نازک ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five killed 12 injured as tractor trolley turns turtle in mainpuri in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply