بہار کے لکھی سرائے میں کار کھڑے ٹرک میں گھس گئی، 5ہلاک

لکھی سرائے : بہار میں لکھی سرائے ضلع کے شہر تھانہ علاقہ میں کل دیر رات سڑک حادثے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لکھی سرائے-جموئی راستے پر شرما م?سونا گاؤں کے آدھی رات کے قریب سڑک کنارے کھڑے ٹرک میں ایک اسکارپیو نے زور دار ٹکر مار دی۔جس کے نتیجہ میں تین خواتین سمیت پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 12 دیگر زخمی ہو گئے۔ تمام افراد مظفر پور ضلع کے مسہری تھانہ علاقہ کے کرورا گاؤں کے رہنے والے ہیں۔
یہ لوگ کسی تقریب میں شرکت کے بعد جھارکھنڈ کے دیوگھر گئے تھے اور واپسی کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور کو نیند کا خمار تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت انوج داس ، ونے داس ، جیلس دیوی ، کوشلیا دیوی اور نشا کماری کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں میں ستیم کمار، شوم کمار، کاجل کماری، ریکھا دیوی، رینا دیوی، کرن دیوی، للن کمار، ساگر کمار، سنیتا دیوی، سرجیت کمار، سریندر بندے اور گاڑی کے ڈرائیور بھولا مہتو شامل ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں لکھی سرائے صدر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

Title: five killed 10 injured in road accident in lakhisarai district | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply