بہارمیں ٹرک سے کچل کر 5 کانوڑیے ہلاک، 3 زخمی

جموئی: بہار میں ضلع جموئی کے چکائی تھانہ علاقے میں آج صبح ٹرک سے کچل کر پانچ کانوڑیوں کی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ چکائی۔جموئی مین روڈ پر ایک پٹرول پمپ کے نزدیک سڑک کنارے بیٹھے آٹھ کانوڑیوں کو ایک بے قابو ٹرک نے کچل دیا۔ حادثہ میں پانچ کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور تین دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
ہلاک شدگان کے نام چندریکا مکھیا (34)، ہریندر مکھیا (31)، رام بابو شرما (36)، سریش بیٹھا (38) اور شیلیش شاہ (39) شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ تمام کانوڑئے مغربی چمپارن ضلع کے نول پور تھانہ علاقے کے سمری وانک کے رہنے والے تھے جو جھارکھنڈ کے دیوگھر میں بابا ویدھ ناتھ پر جل چڑھا پر ایک گاڑی سے لوٹ رہے تھے۔
پولیس کے مطابق ان کی گاڑی خراب ہوگئی تھی اور ٹھیک کرانے کے دوران تمام کانوڑئے سڑک کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو جموئی صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ کے بعد ٹرک سڑک کے کنارے گڑھے میں الٹ گیا۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم کلینر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five kanwarias killed in bihar road accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply