ممبئی میں اندھیری برج گر گیا،5زخمی،ریل ٹریفک متاثر

ممبئی: طوفانی اور تسلسل سے ہونے والی بارشوں کے باعث اندھیری ایسٹ کو اندھیری ویسٹ سے جوڑنے والے گوکھلے برج کا یک حصہ منہدم ہو گیا جس میں کم ا زکم5افراد زخمی ہو گئے۔

اس پل کے، جس پر یومیہ ہزاروں افراد گذرتے تھے، گرنے سے اوور ہیڈ تاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے کیونکہ پل کا ایک حصہ پلیٹ فارم کی چھت پر بھی گرا تھا ۔جس کے باعث ویسٹرن لائنوںکی ٹرینوں کی آمدو رفت متاثر ہوئی ہے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بامبے میونسپل کارپوریشن ، فائر بریگیڈ اور ریلوے پروٹیکشن فورس کا عملہ بمع افسران جائے وقوعہ پہنچ گیا۔ یہ حادثہ صبح تقریباً ساڑھے سات بجے ہوا۔

ویسٹرن ریلوے کے ترجمان رویندر بھاکڑ نے کہا کہ ریلوے افسران جائے وقوعہ پہنچ چکے ہیں اور صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five injured as gakhle bridge collapse in mumbai in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply