راجستھان میں فوجی ٹرک کو ٹریلرنے ٹکر مار دی، دو سی آر پی ایف اہلکار سمیت5ہلاک

جے پور: راجستھان کے اودے پور ضلع میں ایک تیز رفتار سے جارہے ٹریلر نے سی آر پی ایف کے ایک ٹرک کو زوردار ٹکر مار دی جس میں دو سی آر پی ایف جوان سمیت 5افراد ہلاک ہوگئے۔

بیکاریہ تھانہ کے ایس ایچ او کرم ویر سنگھ کے مطابق ٹریلر اودے پور سے بھیلواڑہ جا رہا تھاکہ سی آرپی ایف کے ٹرک کو پہلے پیچھے سے ٹکر ماری اور پھر مخالف سمت سے آرہی ایک کار کو ٹکر مارکر چار لین کے ڈیوائڈرسے ٹکراتا ہوا پلٹ گیا ۔ٹریلر کا ڈرائیور اور کار میں سوار دو نوں افرادبھی ہلاک ہو گئے۔جبکہ کار سوار دو افراد اور ٹریلر کا ایک ہیلپر شدید زخمی ہوگئے۔

ٹکر اتنی شدید تھی کہ سی آر پی ایف کا ٹرک ڈرائیور سٹئیرنگ وہیل پرکنٹرول نہ رکھ سکا اورٹرک لہراتا ہواپلیا سے نیچے گر گیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ٹریلر کے بریک فیل ہوگئے تھے ۔

ابھی تک کسی کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے۔ٹریلر پلٹنے سے پہلے بری طرح پچک جانے والی کار میں سوار دونوں افراد کی لاشوں کو دور تک کھینچتا لے گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five including 2 crpf jawans killed in road accident on udaipur pindwara national highway in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply