مدھیہ پردیش میںبس ا ور آٹو کی شدید ٹکر، پانچ طالبات سمیت 15 ہلاک

راج گڑھ، : مدھیہ پردیش کے راج گڑھ ضلع میں آج شام بس نے آٹو کو زبردست ٹکر مار دی۔ جسمیں آٹو میں سوار پانچ طالبات سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ آٹو میں سوار چار دیگر زخمیوں کو نازک حالت میں بھوپال ریفر کیا گیا ۔ جن میں سے شدید زخمی تین لوگوں نے بھوپال لے جاتے وقت راستے میں دم توڑ دیا۔بس میں بیٹھے دو درجن مسافروں کو بھی چوٹیں آئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق آج شام تقریبا سوا پانچ بجے کرن کھیڑی گاؤں کے 16 افراد آٹو سے راج گڑھ سے واپس اپنے گاؤں جا رہے تھے۔ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریبا چار کلومیٹر دور جے پور۔جبل پور قومی شاہراہ پر کشن گڑھ وادی کے پاس ان کے آٹو کالی پیٹھ سے راج گڑھ کی طرف جا رہی ایک نجی بس نے سامنے سے زور دار ٹکر مار دی.
ٹکر اتنی شدید تھی کہ آٹو مکمل طور چکنا چور ہو گیا اور اس میں سوار 11 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔آٹو میں سوار پانچ دیگر لوگ بھی شدید زخمی ہو گئے۔ ان کے علاج کے لئے ضلع اسپتال لایا گیا ہے، وہاں ان میں سے ایک اور زخمی کی موت ہو گئی. دیگر زخمیوں کو علاج کے لئے بھوپال ریفر کیا گیا ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والی پانچوں طالبات ایک ہی سرکاری اسکول کی تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five girl students among 15 killed in road accident in mp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply