ڈنمارک سیاح اجتماعی جنسی زیادتی کیس میں 5افراد کو مجرم قررار دیا گیا

نئی دہلی: دہلی میں ایک عدالت نے 2014میں ڈنمارک کی ایک52سالہ خاتون سیاح سے اجتماعی جنسی زیادتی کرنے پر پانچ افراد کو مجرم قرار دے دیا۔یہ پانچوں وسطی دہلی کے ایک ہوٹل میں واپس جانے کے دوران راستہ بھٹک جانے والی ڈنمارک کی اس سیاح کوچاقو کی نوک پر اغواکرنے، لوٹنے اور ریپ کرنے کے قصور وار پائے گئے تھے۔
جج رمیش کمار نے ان پانچوں کو تعزیرات ہند کی دفعہ 376ڈی(اجتماعی آبر و ریزی)، 395(ڈکیتی)، 366(اغوا)، 342حبس بیجا، 506(مجرمانہ اشتعال انگیزی )اور34(یکساں ارادہ) کے تحت مجر قرار دیا۔
جن پانچ کو مجرم قرار دیا ہے ان کی شناخت 27سالہ مہندر عرف گنجا، 23سالہ محمد راجہ، 24سالہ راجو،22سالہ ارجن اور23سالہ راجو چکو کئے طور پر ہوئی ہے۔اس کیس کے دیگر تین ملزموں پر نظام عدلیہ اطفال کے تحت الگ سے مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ نواں ملزم جو بالغ تھا، مقدمہ کے دوران ہی انتقال کر گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five found guilty in delhi of gang raping danish tourist in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply