بہار میں بجلی کے تاروں کی زد میں آکر 5ہلاک

پٹنہ:بہار میں گیااور نوادہ ا ضلاع میں گزشتہ 12گھنٹے کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک خاتون سمیت پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک نوجوان جھلس گیا۔ گیا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ضلع کے شمالی تھانہ علاقے کے ٹیٹوا گاؤں میں ایک خاتون پہلے سے ٹوٹ کر گرے ہوئے بجلی کے ننگے تار کی زد میں آ کر گر گئی۔
اس کے شوہر اور بیٹے نے اسے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ کرنٹ کی زد میں آگئے اور تینوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک نوجوان جھلس گیا۔ نوادہ سے آمدہ اطلاع کے مطابق ضلع کے ناردی گنج تھانہ علاقے میںپیر کو دیر رات کرنٹ کی زد میں آ جانے سے باپ بیٹے کی جھلس کر موت ہو گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five electrocuted to death in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply