مہاراشٹر میں ندی میں دو بچے سمیت5افراد ڈوب کر ہلاک

ممبئی: مہاراشٹر کے ضلع رائےگڑھ کے کھالہ پور میں واووشی ندی میں آج صبح دو بچے سمیت پانچ ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تین خواتین اپنے بچوں کے ساتھ ندی کنارے کپڑے دھونے گئی تھیں۔
بچے اسی دوران نہانے کیلئے ندی میں اتر گئے جن میں دو بچے پیر پھسلنے کے سبب گہرے پانی میں ڈوب گئے اور لہروں کے ساتھ بہہ گئے۔ عورتوں نے بچوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ندی کے تیز دھارے میں بہہ گئیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five drowned in river in raigarh maharashtra in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply