اترپردیش کے مرزاپور میں ایک ٹرک گنگا میں جا گرا ، پانچ افراد ڈوب کر ہلاک

مرزاپور: اترپردیش میں مرزاپور کے کٹرا علاقے میں ایک بے قابو ٹرک گنگا میں گرگیا جس سے اس پر سوار پانچ لوگ گنگا میں ڈوب گئے۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل رات تقریبا 11 بجے ایک خالی ٹرک اورائی سے مرزاپور جارہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرک جب اورائی۔مرزا پور روڈ پر واقع شاستری پل پر پہنچا تو اس کا اسٹیرنگ خراب ہو گیا اور ٹرک ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر پل کی ریلنگ توڑتے ہوئے گنگا میں گرگیا۔ ٹرک پر ڈرائیور اور کلینرکے علاوہ تین پلے دار سوار تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس بڑی کرین سے ٹرک نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five drown as truck falls into ganga in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply