بہار کے بھوجپور میں جیپ و ٹرک میں بھیانک ٹکر،پانچ افراد ہلاک، چھ زخمی

آر ہ (بہار):بہار میں ضلع بھوجپور کے چرپوکھری تھانہ علاقے میں آج خوفناک سڑک حادثہ میں ایک عورت سمیت پانچ افراد ہلاک اور چھ دیگر بری طرح زخمی ہوگئے۔
پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر آرہ سے مسافروں کو لے کر پیرو جانے والی ایک جیپ اور مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹرک میں ٹکر ہو گئی جس میں ایک عورت سمیت پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک اور چھ دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
فوری طور پر ہلاک شدگان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو گڑھنی پرائمری ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا جہاں سے انہیں بہتر علاج کے لئے آرہ صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے دونوں موٹر گاڑیوں کو ضبط کرلیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: five dead as jeep collides with truck in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply