بہار میں گھنے کہرے کے باعث کار ٹریلر اور ٹرک کے درمیان پچک گئی،6ہلاک

اورنگ آباد: بہار میں اورنگ آباد ضلع کے مفصل تھانہ علاقے میں آج صبح گھنے کہرے کے باعث اوررا گاؤں کے قریب قومی شاہراہ نمبر 02 پر کار اور ٹریلر کے درمیان ہوئی ٹکر میں دو خواتین سمیت6 افراد ہلاک ہو گئے۔ ۔پولیس کے مطابق سڑک کنارے کھڑے ٹریلر میں پیچھے سے گاڑی نے ٹکر مار دی۔اس کے بعد گاڑی کے پیچھے سے آ رہا ایک ٹرک بھی گاڑی سے ٹکرا گیا۔
پولس نے حادثے کی وجہ گھنا کہرا بتائی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ ٹریلر اور ٹرک کے درمیان کار بری طرح دب گئی اور چھ کے چھ سواریوںنے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ مرنے والوں میں ایک خاتون کی عمر 35 اور ایک لڑکی کی عمر 22 سال ہے۔زخمی شخص کو بہتر علاج کے لئے وارانسی بھیج دیا گیا ہے۔مرنے والوں کے ناموں کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اورنگ آباد صدر ہسپتال بھیج دی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five dead after truck rammed into a car in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply