سرکاری دفاتر میں پانچ روز کا ہفتہ برقرار رہے گا: مرکزی حکومت

Five day week to stay for central govt offices
نئی دہلی: حکومت نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ مرکزی دفاتر میں سنیچر کو چھٹی ختم کی جارہی ہے اور ان کے کام کرنے کے وقت میں تبدیلی کی جارہی ہے۔
عوامی شکایت اور پنشن کی وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے سامنے اس طرح کی کوئی تجویز نہیں ہے کہ سنیچر کی چھٹی ختم کردی جائے اور مرکزی ملازمین کے صبح دفتر پہنچنے کے کا وقت نو بجے کے بجائے صبح سات بجے کیا جائے۔
بیان کے مطابق میڈیا میں اس سلسلہ میں آنے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ حکومت نے اس سلسلہ میں زبانی ، تحریری یا بلاتحریری کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔