گجرات میں پانچ دلت نوجوانوں کا اقدام اجتماعی خودکشی

راجکوٹ: گجرات کے گیر سومناتھ ضلع کے اونا تعلقہ میں گزشتہ دنوں دلت نوجوانوں کی وحشیانہ پٹائی کے ویڈیو سامنے آنے کے بعد آج پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے ہی دن راجیہ سبھا میں ہوئے ہنگامے کے درمیان ضلع راجکوٹ کے گونڈل میں آج پانچ دلتوں نے اونا کے واقعہ کے خلاف احتجاج میں اجتماعی طور پر زہر پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
ان نوجوانوں نے پہلے سے ہی اجتماعی طور پر زہر پینے کی دھمکی دے رکھی تھی جس کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے مگر اسی دوران گونڈل میں بس اسٹینڈ کے نزدیک واقع امبیڈکر کے مجسمے کے نزدیک وہ آج اچانک پہنچ گئے اور ان لوگوں نے زہر بھی کھالیا۔ پانچوں نوجوانوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مبینہ گورکھشکسوں اور شیوسینا کے اراکین کے ہاتھوں دلت نوجوانوں کی پٹائی کے ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس کے چار جوانوں کو معطل کردیا گیا اور اب تک 9 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ دوسری طرف ریاست میں مذکورہ معاملے پر دلت سماج کی طرف سے آج ایک احتجاجی ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ (یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five dalit attempted suicide by consuming poison in gondal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply