منی پور میں دہشت گردوں کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک

امپھال:ضلع چندیل میں آج NSCN کے مشتبہ جنگجوؤں کے گھات لگاکر کئے گئے دو علیحدہ علیحدہ حملوں میں 5 پولیس والے ہلاک اور اتنے ہی سنگین طور سے زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لوک چاڈ میں مورہہ کے نزدیک ہوئے پہلے حملہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ بونگانگ میں متاثرین کی مدد کے لئے موقع واردات پر جانے والی ٹیم میں شامل دو پولیس والوں پر بھی حملہ کردیا گیا اور ان کی موت ہوگئی۔
گھات لگا کر کیا گیا پہلا حملہ سرحدی قصبہ موریہہ سے21کلومیٹر کے فاصلہ پر لوک چاؤ میں اس وقت ہوا جب مورہہ سے ایک پولیس قافلہ وزیر اعلیٰ اوکرام ابوبی سنگھ کے ساتھ نئے تشکیل شدہ ضلع ٹینگنوپال کی طرف جارہا تھا جہاں وزیر اعلیٰ اس نئے ضلع کا افتتاح کرنے والے تھے۔
ایک پولیس والے کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دو دیگر زخموں کی تاب نہ لاکر بعد میں چل بسے۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد ایوب خان اور نگرائی میرنگ کے طور پر کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five cops killed in manipur ambush in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply