اترپردیش کے لکھیم پور ضلع میں ندی میں ڈوب کر پانچ بچے ہلاک

لکھیم پور کھیری:اترپردیش میں لکھیم پور کھیری کی الل ندی میںآج نہاتے وقت پانچ بچوں کی ڈوب جانے سے موت ہوگئی جبکہ دو کو بچا لیا گیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ گوکل پوری محلے میں رہنے والے سات لڑکے الل ندی میں نہانے گئے تھے اورنہاتے وقت اچانک وہ سبگہرے پانی میں چلے گئے۔
انہیں ڈوبتا دیکھ کر آس پاس کے لوگوں نے بچانے کے لئے شور مچایا۔ مقامی لوگوں نے آکاش اور ایک دیگر کو ندی سے محفوظ نکال لیا جبکہ پانچ دیگر ڈوب گئے۔ پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے ہمانشو (15) ،پرشانت (17)، گوپی (16)، انکت (15) اور پریانشو (15) کی لاش کو ندی سے باہر نکالا۔

Title: five children drown in a pond in up | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: , ,

Leave a Reply