مدھیہ پردیش میں اسکولی بس اور ٹرک میں ٹکر5بچے اور بس ڈرائیور ہلاک

بھوپال: مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ٹرک اور اسکول بس میں ٹکر ہوگئی جس میں پانچ اسکولی بچے ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں ڈرائیور بھی شامل ہے۔یہ حادثہ اندور کے کناڑیہ روڈ پر ہوا۔اس حادثہ میں10سے زائد بچے زخمی بھی ہوئے۔
انہیں بامبے اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔جہاں کئی زخمیوںکی حالت ےشویشناک بتائی جا رہی ہے۔موصول اطلاع کے مطابق اندور کے بچولی ہپسی بائی پاس پر اوور برج کے پاس دہلی پبلک اسکول کی بس مخالف سمت سے آرہے سامان سے لدے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی ۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس کا اگلا حصہ بری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا۔ ڈرائیور اور پانچ بچوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ بتایا جارہا ہے بس کا اسٹیرنگ جام ہو گیا تھا اور بس تیز رفتار سے جارہی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five children driver killed after school bus collides with truck in indore in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply