پنجاب کے ہوشیار پور میں اسکولی بس کی جیپ سے ٹکر،5بچے ہلاک ، 16 زخمی

دسویا(پنجاب): پنجاب کے ہپوشیار پور ضلع کے دسویا میں آج صبح ایک کیمبرج اسکول کی بس اور جیپ میں ٹکر ہوگئی جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ راجندر کمار نے بتایا کہ حادثے کے وقت کیمبرج اسکول کی بس حاجی پور سے دسویا جا رہی تھی کہ اڈا ننگل کے پاس سنگھ پور موڑ پرمخالف سمت سے آنے والی آلو سے لدی ایک جیپ سے ٹکر ہو گئی جس سے چار بچوں اور ایک اسکول ملازم کی موت ہو گئی اور 16 دیگر زخمی ہو گئے۔
مرنے والوں میں دو بچے ایک ہی خاندان کے ہیں۔ بس میں کل 20 بچے سوار تھے۔ زخمیوں کو دسویا کے سول ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہوشیارپور کے ایم پی اور مرکزی وزیر مملکت وجے سانپلا نے حادثے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بار بار سختی کئے جانے کے باوجود بھی اسکول منیجر بھی بچوں کی حفاظت کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔ کئی بار دیکھا گیا ہے کہ اسکول بس کے ڈرائیور نہ تو طے شدہ اسپیڈ میں بس چلاتے ہیں اور نہ ہی کوئی اٹینڈنٹ بچوں کی دیکھ بھال کے لئے رہتا ہے۔
مسٹر سانپلا نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ اور ہوشیارپور کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ کو اسکول کے مینیجر اور جیپ ڈرائیور کو تفتیش کے دائرے میں لا کر پورے معاملے کی تحقیقات کر کے رپورٹ دینے کو کہا گیا ہے۔ اس معاملے میں مجرم کوئی بھی ہو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five children die after school bus collides with truck in hoshiarpur in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply