ممبئی میں آتشزدگی سے ایک ہی کنبہ کے9افراد ہلاک

ممبئی: ممبئی کے مغربی مضافاتی علاقے اندھیری میں جمعرات کی صبح ایک میڈیکل اسٹور میں آگ لگ جانے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی دم گھٹ جانے سے موت ہو گئی۔ ہلاک شدگان میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔
جن میں ایک چند ماہ کا شیر خوار ہے۔فائر بریگیڈ کے ذرائع نے بتایا کہ اندھیری میں ایک چال میں واقع میڈیکل اسٹور میں صبح قریب ساڑھے چھ بجے آگ لگ گئی۔ آگ نے بھیانک شکل اختیار کرتے ہوئے چال کی اوپری منزل کو اپنی زد میں لے لیا۔
جس سے وہاں رہنے والے ایک ہی خاندان کے9 افراد کی آگ کے دھواں میں دم گھٹ جانے سے موت ہو گئی ۔ جس وقت آگ لگی تو یہ پورا خاندان گہری نیند میں تھا۔ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ اور پانی کے ٹینکر کے ذریعے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
آگ لگنے کی وجوہات اور جائیداد کو ہونے والے نقصان کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔تاہم کہا جارہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ ہونے سے لگی ہے۔

Title: five children among 9 dead in fire at building in mumbais andheri | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply