جھارکھنڈ میں ایک این جی او کی پانچ خواتین سماجی خدمت گاروں کا اغو ا اور اجتماعی عصمت دری

رانچی: اجتماعی جنسی زیادتی کی تازہ واردات سے اس مقت ایک بار ملک شرمسار ہو گیا جب جھارکھنڈ میں کچھ سماج دشمن عناصر نے بندوق کی نال پر فلاحی تنظیم کی پانچ رضاکار وں کا اغوا کر کے ان سے اجتماعی جنسی زیادتی کی۔

ان خواتین نے بتایا کہ انہیں جھارکھنڈ ریاست کے کھنٹی ضلع کے چوچانگ گاؤں میں اس وقت اغوا کر لیا گیا جب ان کی 11رکنی ٹیم گاؤں میں انسانی اسمگلنگ کے موضو ع پر ایک نکڑ ناٹک کر رہی تھی۔ کہ بندوق برداروں نے ان 11میں سے ہم پانچ کو بندوق دکھا کر اپنے ساتھ چلنے کہا اور ایک سنسان مقام پر لے جا کر ان کی آبرو ریزی کی ۔

یہ خواتین ایک عیسائی مشنری کے تعاون سے چلائی جارہی آشا کرن نام کی ایک این جی او کے لیے کام کرتی ہیں۔ یاک پولس افسر راجیش پرساد نے بتایا کہ یہ واردات انجام دینے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے او ر 8افراد کو پہلے ہی گرفتار کیاجا چکا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five charity workers kidnapped and gang rape in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply