کانپور میں ایک امرناتھ یاتری کے پاس سے شراب کے پانچ کارٹن برآمد، نوجوان گرفتار

کانپور:اترپردیش میں ضلع کانپورکے کلیان پور علاقے میں سخت تلاشی کے دوران امرناتھ یاترا سے لوٹ رہی مسافروں کی ایک بس میں ایک مسافر کے پاس سے پانچ کارٹن شراب برآمد کی گئی۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بس میں دیپو شری واستو امرناتھ یاترا کرکے رات گئے واپس گھر لوٹ رہا تھا۔ اس کی مال روڈ پر بیئر کی دکان ہے۔ بس میں اس نے اپنی شہ زوری سے 10 کارٹن شراب لوڈ کروا دی۔
عقیدتمندوں کی جانب سے مخالفت کرنے پر وہ مار پیٹ کرنے پر آمادہ ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے بس کو اندرا نگر چوراہے پر روک کر تلاشی لی۔ تلاشی میں دیپو کے قبضے سے برآمد ہونے والی پانچ کارٹن شراب ضبط کرلی گئی۔
پوچھ گچھ میں ملزم نے بتایا کہ اس نے باقی پانچ کارٹن شراب راستے میں ہی ایک دوست کو دے دی ہے۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five carton of liquor recorvered from amarnath yatri in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply