اترپردیش میں قتل کے جرم میں پانچ سگے بھائیوں کو عمر قید کی سزا

جونپور:اترپردیش میں جونپور کی ایک مقامی عدالت نے قتل کے ملزم پانچ سگے بھائیوں کو آج عمر قید اور 56-56 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ استغاثہ کے مطابق گورابادشاہ پور علاقے کے گورا ڈیکوا گاؤں باشندہ مدعی دیو آنند نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کے چچازاد بھائی پروند شرما کا 20 مئی 2008 کو رنجش کی وجہ سے مناعرف اسلم، مشتاق، اسلم، مسلم اور اکرم نے لاٹھی اور راڈ سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔
پولیس نے ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں چارج شیٹ عدالت میں پیش کی۔ معاملے کی سماعت کر رہے ایڈیشنل ضلع و سیشن جج (دوم) منوج کمار سنگھ نے گواہوں کے بیانات اور ثبوتوں کی بنیاد پر پانچوں ملزمان کو پروند شرما کے قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے آج عمر قید اور 56-56 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five brothers sentenced to life imprisonment in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply