بریلی۔آگرہ شاہراہ پر جیپ۔ٹرک میں ٹکر5باراتی ہلاک،12زخمی

ایٹہ:اترپردیش میں ایٹہ کے سورو علاقے میں آج باراتیوں سے بھری ایک جیپ کے منی ٹرک سے ٹکرا جانے سے پانچ باراتیوں کی موت اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہوڈلپور میں رہنے والے جے پال کی بارات صبح بدایوں سے نگلا بلیا گاؤں سے واپس آ رہی تھی۔ اس درمیان، بریلی۔آگرہ قومی شاہراہ کے تمریا گاؤں کے نزدیک باراتیوں سے بھری اسکورپیو جیپ اوورٹیک کرنے کی کوشش میں مخالف سمت سے آ رہے منی ٹرک سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں آنند (25) اور رنکو (17) کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں بھورے، جتیندر اور دیارام نے دم توڑ دیا۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five baratis killed in jeep truck collision in etah in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply