تری پورہ میں غیر قانونی طریقہ سے داخل 5بنگلہ دیشی گرفتار

اگرتلہ: شمالی تریپورہ میں کل رات گئے دھرما نگر تھانہ کے مغربی چندرا پور کے ایک گھر میں تلاشی مہم کے دوران پانچ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے مغربی چندرا پور میں ماجد حسین کے گھر میں چھاپہ مار کر ان پانچ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا۔
ان کے نام ماجد شیخ، اجال شیخ، بابل ہلدھر، منٹو بیدیا کر اور نظرالشیخ ہیں اور یہ تمام 30 سے 35 برسوں کے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا ہے کہ یہ تمام تین دن پہلے تریپورہ کی مغربی سرحد کے سونامورا سے ریاست کی سرحد میں داخل ہوئے تھے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 13 اگست کی سلچر سے دھرما نگر سیکٹر تک جانے کی ریلوے ٹکٹ برآمد کی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس سے چار موبائل سیٹ، کچھ بنگلہ دیشی کرنسی، پیچ کس،لوہے کی سلاخیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Five bangladeshi nationals arrested in tripura in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply